محسن عباس کی نئے گانے کے ساتھ واپسی

لاہور: طویل تنقید کے ایک سلسلے کے بعد گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے نئے گانے کے ساتھ شوبز میں کم بیک کر لیا۔واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر گزشتہ چند ماہ سے اپنی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے گھریلو تشدد کے الزامات کی وجہ سے مداحوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔گزشتہ روز محسن عباس کے نئے گانے روح کا آفیشل پرومو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جس کا عنوان روح ہے۔یہ گانا اگلے ماہ 6 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، اس گانے کے میوزک ڈائریکٹر فراز کھوسہ ہیں۔اس گانے کے پرومو کے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔کسی نے اس گانے کے بول اور محسن عباس کی گائیکی کو سراہا جبکہ اکثر صارفین محسن عباس کی،اہلیہ کے ساتھ ناچاکیوں کو ابھی بھی نہ بھلا پائے اور ان کے گانے کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں