حریم فاروق نے فلم ہیر مان جا کے گانے ’’ کچھ تو ہوا ہے‘‘ کو اپنا پسندیدہ گانا قرار دے دیا

اسلام آباد:  پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے فلم ہیر مان جا کے گانے ’’ کچھ تو ہوا ہے‘‘ کو اپنا پسندیدہ گانا قرار دے دیا۔انسٹاگرام پر حریم فاروق نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیںفلم ہیر مان جا کے گانوں میں سے سب سے زیادہ کچھ تو ہوا ہے، پسند ہے۔ فلم کی کاسٹ میںحریم فاروق، علی رحمان خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان، آمنہ شیخ، عابد علی ، علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں۔ فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں