ہیملٹن: ٹام لیتھم کی ناقابل شکست سنچری اور راس ٹیلر کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنالئے، ٹام لیتھم ناقابل شکست 101 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، راس ٹیلر 53 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کیویز ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے زمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 116 قیمتی رنز بنائے، میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوا اور 54.3 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، ڈیرل مچل نے نیوزی لینڈ اور زک کرائولی نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔انگلینڈ کی طرف سے کرس واکیز نے دو جبکہ سٹورٹ براڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جمعہ کو ہیملٹن کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز کی طرف سے جیت راوال اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا، جیت راوال زیادہ دیر تک ٹام لیتھم کا ساتھ نہ دے سکے اور 5 رنز بناکر سٹورٹ براڈ کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کپتان کین ولیمسن بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 4رنز بناکر کرس واکیز کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد ٹام لیتھم نے راس ٹیلر کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر 116قیمتی رنز بنائے تاہم اس موقع پر راس ٹیلر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 53رنز بناکر کرس واکیز کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوا اور 54.3 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ بارش سے متاثرہ میچ کے پہلے جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنالئے تھے۔ ٹام لیتھم 101اور ہنری نیکولس 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس واکیز نے دو جبکہ سٹورٹ براڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تلاش کریں
شوبز
مزید پڑھیںٹیکنالوجی
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹ
روزنامہ فائٹرٹائم 25 فروری 2020
فروری 25, 2020کوئٹہ: احتجاج کے دوران دھماکہ میں 13 افراد جان بحق اور 25 زخمی.
فروری 17, 2020وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے
دسمبر 3, 2019بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہترین نظم وضبط اور ترتیب سے معاملات کو چلانے میں آسانی ہوتی ہے
دسمبر 3, 2019ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جارہے
دسمبر 3, 2019وزیر خارجہ کا قطر پہنچنے پر قطری وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول نے خیر مقدم کیا
دسمبر 3, 2019لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا
دسمبر 3, 2019مشرف غداری کیس،وفاقی حکومت نے سابق صدر کی درخواست پر جواب جمع کرادیا
دسمبر 3, 2019کرپشن کیسز،آصف زرداری اور فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کر دی
دسمبر 3, 2019ایل این جی کیس،شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
دسمبر 3, 2019