کورن وال کی تباہ کن بائولنگ، افغانستان تین دن میں ٹیسٹ میچ ہار گیا

لکھنئو: ویسٹ انڈیز نے بھاری بھرکم کرکٹر راحکیم کورن وال کی تباہ کن باولنگ کی بدولت افغانستان کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ افغانستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں120رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے محض31رنز کا ہدف دیا،افغانستان کے 8بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔میچ کے ہیرواحکیم کورن وال کو میچ میں مجموعی طور پر 10وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔جمعہ کولکھنئو میں کھیلی گئے واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز افغانستان نے7وکٹوں کے نقصان پر109رنز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو افغانستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں120رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے محض31رنز کا ہدف دیا ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں7وکٹیں حاصل کرنے والے بھاری بھرکم کرکٹر راحکیم کورن وال نے دوسری اننگز میں بھی3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور روسٹن چیز نے تین، تین وکٹیں لیں۔افغانستان کی جانب سے دوسری اننگز میں جاوید احمدی نے 62،ابراہیم زردان نے23رنز بنائے جبکہ 8بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح کے لیے 31رنز کا ہدف ملا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔کورن وال کو ان کی شاندار بالنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم پہلی اننگز میں187اور دوسری میں120رنز بنا سکی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں277رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں