مومنہ مستحسن کا نیا پنجابی گانا’’ باری‘‘ ریلیزکردیا گیا

لاہور:  معروف و خوبصورت گلوکارہ مومنہ مستحسن کا نیا پنجابی گانا ’’باری‘‘ ریلیز کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گانے میں مومنہ مستحسن نے گلوکار بلال سعید کے ساتھ پرفارم کیا ہے،پنجاب کی روایتی ثقافت سے سجے گانے میں مومنہ اوربلال سعید کی متاثرکن پرفارمنس ہے۔ گانے کی ویڈیو میں بلال اور مومنہ کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا ہے جبکہ اس کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بلال بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور مومنہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب ہیں جبکہ گانے کو شائقین کی طرف سے پسندیدگی حاصل ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں