سٹیج اداکارہ صائمہ خان کی سٹیج ڈرامہ ”نچاں گے ساری رات”میں ڈانس آئٹم کی دھوم مچ گئی

لاہور : سٹیج اداکارہ صائمہ خان کی سٹیج ڈرامہ ”نچاں گے ساری رات”میں ڈانس آئٹم کی دھوم مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے پلازہ تھیٹر میں نیا شروع ہونے والاسٹیج ڈرامہ ”نچاں گے ساری رات”میں فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان اپنی نئی منفرد ڈانس آئٹم کی بدولت شائقین کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہے ،اس ڈرامہ کی تحریرو ہدایات لالہ شہزاد کی ہے جبکہ کاسٹ میں صائمہ خان کے علاوہ ستارہ بیگ،شمع رانا ،نادیہ علی ،امان اللہ،مجا ہد رانا ،ظفر ارشاد،گوگا جی ،افشان چیمہ ،عرفیہ بٹ،شاہد نوشاد،فوکی خان،علی خان شامل ہیں ،صائمہ خان نے ایک ملاقات میں بتایا کہ سٹیج ڈرامہ ”نچاں گے ساری رات”میں تمام فنکاروں کی پرفارمنس لاجواب ہے اور ہمارا ڈرامہ سپر ہٹ جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں