تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا، گورنر پنجاب

اسلام آباد: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارت فوج کی وادی میں دہشت گردی پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں