بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے منگل کے روز بولان میڈیکل کالج کی کینٹینز و جنرل اسٹوراور فیصل ٹان میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹل اسٹور ز اور کھانے پینے کے مراکزکا معائنہ کیا

کو ئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے منگل کے روز بولان میڈیکل کالج کی کینٹینز و جنرل اسٹوراور فیصل ٹان میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹل اسٹور ز اور کھانے پینے کے مراکزکا معائنہ کیا ۔ڈائریکٹر آپریشنز غلام مرتضی کی سربراہی میں بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے معائنے کے دوران مذکورہ کھانے پینے کے مراکز میں فروخت ہونے والی مختلف اشیاخوردنوش کے معیار کا جائزہ لیا۔صفائی کے ناقص انتظامات اور عوام کو مضرصحت و غیر معیاری اشیا کی فروخت پر بی ایم سی کالج کی کینٹین و جنرل سٹور سمیت مختلف ڈیپارٹمینٹل وسپر اسٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیئے گئے۔ علاوہ ازیں کاروائی کے دوران برآمد ہونے والی زائد المعیاد و غیر معیاری غذائی اشیا ،چائنیز نمک اور گٹکا پان پراگ وغیرہ کوموقع پرہی تلف کردیا گیا ۔معائنہ ٹیم کی جانب سے ان مراکز کے مالکان و اسٹاف کو صفائی کی صورتحال بہتربنانے اور محفوظ وحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاخورد و نوش کی فروخت یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات دی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں