ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور، پاکستان میں فائیو جی کامیاب تجربہ

اسلام آباد:  ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور، پاکستان میں 5

G کا کامیاب تجربہ، پاکستان 5-G سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے،5-G ٹیکنالوجی کا تجربہ چینی ٹیلی کام کمپنی نے کیا ،حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد 5-Gسروس کا آغاز کر دیا جائے گا،5-Gکے حوالے سے پاکستان میں مختلف کمپنیاں5-G ٹیکنالوجی میںکام کررہی تھی جبکہ چینی کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان میں 5-G ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا،5-G ٹیکنالوجی پاکستانی صارفین کے استعمال میں لانے میں کمپنی کو کچھ وقت درکار ہوگا کیونکہ موبائل سیٹس کی ہارڈ ویئر ٹیکنالوجی کو بھی5-G ٹیکنالوجی سے منسلک کرنا ہو گااور پاکستان میںکروڑوں کی تعداد میں موبائل فونز صارفین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں