میں آئی ایس آئی کا خفیہ نہیں سرعام ایجنٹ ہوں ‘حمزہ علی عباسی

کراچی: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارتی چینل کی جانب سے آئی ایس آئی ایجنٹ کہنے پر چینل کو کرارا جواب دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سے نفرت میں مبتلا ایک بھارتی چینل نے حمزہ علی عباسی کو پاکستانی کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ایجنٹ قرار دیدیا۔اتوار کو حمزہ عباسی نے بھارتی چینل پر نشر کی جانے والی خبر کے کچھ اسکرین شارٹ ٹویٹر پر شیئر کیے اور چینل کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکار، صحافی اور جنگ کے حامی ارناب گوسوامی نے اپنی اور چینل کی شہرت کے لیے مجھے آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے یہ بھی کہا کہ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ نہیں ہوں بلکہ میں فخرسے سرعام کہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں جس طرح 20 کروڑ پاکستانی آئی ایس آئی ایجنٹ ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں