کوئٹہ: احتجاج کے دوران دھماکہ میں 13 افراد جان بحق اور 25 زخمی.

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی دارالحکومت میں کوئٹہ پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ،25 افراد زخمی ہوگئے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے13  افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔کوئٹہ سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اوردھماکے کے وقت مظاہرہ جاری تھا تاہم دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش کررہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور زخمیوں کو بہترین طبی امدادکی فراہمی کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں