موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان میں ریوینو بڑھانے کیلئے اقدامات اْٹھا رہی ہے،لیاقت شاہوانی

کو ئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان میں ریوینو بڑھانے کیلئے اقدامات اْٹھا رہی ہے،اس سلسلے میں بلوچستان ریوینو اتھارٹی کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے،بلوچستان ریوینو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس آن سروسز قائم کیاہے جس سے سروسز کا درست تعین کرتے ہوئے سیلز ٹیکس وصول کیا جا سکے گا،ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ ٹیکس عوام کی امانت ہوتے ہیں جن کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرتے ہوئے ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جاتا ہے،لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو بڑھایا ہے اور پالیسی ریفارمز کے ذریعہ ہر شعبے میں بہتری لانے کی بھرپْور کوشش کی ہے،چند دن پہلے بھی گوادر میں گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان ریوینو اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پنجاب سمیت سندھ،کے پی کے اور بلوچستان کی ریوینو اتھارٹی اور ریوینو بورڈ کے حکام نے شرکت کی تھی۔کانفرنس کا مقصد صوبے میں ریوینو میں اضافہ کے حوالے سے مشاورت کرنا تھا۔ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو معاشی طور پر خوشحال صوبہ بنانا چاہتی ہے تاکہ عوام کی معاشی زندگی بہتر سے بہتر بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں