پائیدار اور مستقل زراعت کے فروغ کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،صوبائی وزیر زراعت

کو ئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ صوبے میں پائیدار اور مستقل زراعت کے فروغ کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جن سے صوبے سے غربت اور غذائی کمی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی میں بہتری آئے گی اور مستحکم معاشی صورحال کا حصول ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے موسمی تبدیلیاں رونما ہورہی ہے جس سے زراعت بھی متاثر ہو رہی ہے اور پیداوار میں غیر معمولی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت صوبائی سطح پر اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں صوبے کے مختلف اضلاع میں ایسے فصلیں اور اجناس متعارف کرائے جارہے ہیں جو کم پانی سے زیادہ پیداوارفراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پائیدار زراعت کے فروغ سے صوبے سے پسماندگی اور غذائی کمی کا خاتمہ ہوگااور مستحکم معیشت سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں