رضا ربانی نے سفارتی محاذ پر بھارتی سیاستدان کو شکست دے دی

اسلام آباد:  بھارتی امیدوار ششی تھرور کے مقابلے میں سینیٹر رضا ربانی انٹر پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے، تفصیلات کے مطا بق شیری رحمن کمیٹی برائے پائیدار ترقی، جاوید عباسی ڈرافٹنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہو ئے ،بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار کی فیصلہ کن فتح ہوئی،اسپیکر اسد قیصر بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم آئی پی یو کی ایشیا پیسیفک گروپ کے موجودہ چیئرمین ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس اہم عہدے کے لئے سینیٹر رضا ربانی کو نامزد کیا تھا ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس اتوار کو اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں بلغراد میں ہوا، بھارتی وفد کی بھرپور کوشش تھی کہ انتخاب موخر کر دیا جائے تا کہ انہیں انتخابی مہم چلانے کا موقعہ مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں