بلوچستان کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سابقہ وزراء اعلیٰ نے گوادر میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل کے حملے کی مذمت

  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بانیء پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور کردار نہ صرف پوری قوم بلکہ ہر ذی شعور شخص کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بانیء پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور کردار نہ صرف پوری قوم بلکہ ہر ذی شعور شخص کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے اور دنیا کی نامور شخصیات قائداعظم کی سحر انگیز شخصیت اصولوں ذہانت اور قائدانہ صلاحیتوں کی معترف رہی ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ برصغیر کے مسلمانوں کی خوش نصیبی تھی کہ انہیں قائداعظم جیسابااصول رہنما نصیب ہوا اور برصغیر کے مسلمانوں نے بانی پاکستان کی قیادت میں متحد ہوکر اپنے لئے ایک علیحدہ خودمختار وطن کے حصول کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کی اور دنیا کے نقشے پر ایک نئی اسلامی مملکت ابھری۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حصول پاکستان کی جدوجہد میں بانیء پاکستان کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، خاص طور سے بانیء پاکستان کے رہنما اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کو مشعل راہ بناکر ہم ایک بہترین پاکستان کی تشکیل کی جانب گامزن ہوتے ہوئے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہترین مستقبل دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابائے قوم کی پوری زندگی ہماری تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جو قوم کو رنگ ونسل، مسلک وفرقے اور ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر اجتماعیت کا درس دیتا ہے جن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنے آنے والے کل کو بہتر بناسکتے ہیں، وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے وطن کی تعمیر وترقی اور تحفظ کے لئے اپنا اپنا کردار اداکرنے کی توفیق عطا کرے اور قائداعظم محمد علی جناح کے درجات بلند فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں