پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروا دیا

بینکاک:  وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروادیاہے ، ایف اے ٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثررہی ہے ، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کریگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا پاکستان نے اپنا جواب ایف اے ٹی ایف کوجمع کرا دیا، ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم کیساتھ بات چیت کی اور عالمی واچ ڈاگ کوتکنیکی پراگریس پربریف کیاگیا، حکام کوبریفنگ پہلیسیبہت موثررہی ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ4 سے 5 ماہ میں مختلف اہداف کو حاصل کیا، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گاوزیر برائے اقتصادی امور نے کہا رپورٹ اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کوپیش کی جائے گی ، اس رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کیاسٹیٹس کا فیصلہ ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے ہیں، اس ضمن میں پاکستان نے پیش رفت بھی کی ہے۔ایف اے ٹی ایف کے ذیلی ایشیا پیسفیک گروپ کا اجلاس بنکاک میں جاری ہے ،اجلاس کے پہلے روز ایشیا پیسیفیک گروپ نے پاکستان کی پیش کردہ عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لیا۔پاکستانی وفد کی سربراہی وزیربرائیاقتصادی امورحماد اظہرکر رہے ہیں، اے پی جی کلیدی امور جیسے دہشت گردی،دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت، استحکام کو بڑھنے سے روکنا اور دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کرے گا، یہ اہم اجلاس تیرہ ستمبرتک جاری رہے گا۔اس اجلاس کے رپورٹ ایف ایٹی ایف کے سالانہ اجلاس میں دی جائیگی، سالانہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سینکالنے کا فیصلہ کیاجائے گا، ایف اے ٹی ایف کے گروپ میں امریکہ،برطانیہ، فرانس،جرمنی اوربھارت کے نمائندے شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں