پی آئی اے کی لندن سے سیالکوٹ پروازوں کا آغاز ہو گیا

سیالکوٹ:  سیالکوٹ اور لندن کے درمیان پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کی براہ راست پرواز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔لندن سے سیالکوٹ کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 778 سیالکوٹ پہنچی۔ پرواز میں 107 مسافر سوار تھے۔پہلی پرواز پہنچنے پر سیالکوٹ ائر پورٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار،پی آئی اے کے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک اور دیگر نے مسافروں کا استقبال کیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق افتتاحی پرواز پہنچنے کے بعد آج صبح 10بجکر 15 منٹ پرسیالکوٹ سیلندن کے لئے پرواز روانہ ہوگی۔لندن سے سیالکوٹ آنے والے افراد کیلئے پی آئی اے کی جانب سے 24 سے 30 ستمبر تک 10 فیصد خصوصی ڈسکانٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں