رابرٹ فاراح اور جان سباسٹین شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

شنگھائی: رابرٹ فاراح اور انکے ہم وطن جوڑی دار جان سباسٹین پر مشتمل کولمبین ٹاپ سیڈڈ جوڑی سنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جان اسنر اور ثام قیوری پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔بدھ کو چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ کولمبین جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان اسنر اور ثام قیوری پر مشتمل حریف امریکی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں انکا مقابلہ آج جمعرات کو برازیل کے برونو سواریز اور انکے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں