سی پیک منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،عمران خان

بیجنگ :  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان چین کی غربت میں خاتمے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، چین کی کمپنیاں پاکستان کے اہم جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھا کر صنعتیں لگا سکتی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی چینی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی یان شو سے گریٹ ہال میں ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق اس ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور معاون خصوصی برائے توانائی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین کو چین کی 70ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کا مضبوط برادرانہ رشتہ ہے، چین کی گزشتہ چند دہائیوں میں معاشی ترقی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی غربت میں خاتمے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہاں تک کہ چین کی کمپنیاں پاکستان کے اہم جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھا کر صنعتیں لگا سکتی ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ پانچ اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدام نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کو جنم دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے جاری کرفیو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں۔ ملاقات کے دوران چیئرمین لی یان شو نے پاکستان کے اہم قومی مفادات پر چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین وزیراعظم عمران خان کے تجویز کردہ اقدامات پر تعاون کرے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ پارلیمانی اور اعلیٰ سطحوں پر رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین لی یان شو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، یہاں تک کہ نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی یاشو نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔(اح+اس)

اپنا تبصرہ بھیجیں