ڈاکٹر رتھ فاو کی 90 ویں سالگرہ،گوگل کا زبردست خراج عقیدت، ڈوڈل ان کے نام کردیا

کراچی:  گوگل نے جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فاو کی 90 ویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاو کے نام کردیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ڈاکٹر رتھ فاو کی سالگرہ کے موقع پر آج کا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔گوگل نے ایک پینٹنگ کی صورت میں ڈوڈل پیش کیا ہے، جو پاکستان میں گوگل سرچ انجن کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر رتھ فا 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاو 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 1996 میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں ڈاکٹررتھ فاو نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فا 10 اگست 2017 کو 87 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں