صبا قمر فن کی باریکیوں کو اچھی طرح سمجھتی ہیں‘ یاسر حسین

کراچی :  فلم و ٹی وی اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ اداکارہ صبا قمر انتہائی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، وہ فن کی باریکیوں کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔ یاسر حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر انتہائی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ فلم میں کام کرکے احساس ہوا کہ وہ فن کی باریکیوں کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبا قمر اپنے کام میں انتہائی سنجیدگی دکھاتی ہیں جس نے مجھے بڑا متاثر کیا ہے ۔ فلم لاہور سے آگے کی ریلیز کے بعد مجھے عوامی حلقوں میں پذیرائی ملی۔ ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ شاید ہی ایسا کوئی فنکار ہوگا جس کے دل میں سپر اسٹار بننے کی خواہش موجود نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہو ں میرا نام ان فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو جائے جنہیں پرستار عزت و احترام دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں