کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں عمارت کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا کہ کتنے قطری پیدا ہوں گے ملک چلانے کے لیے،کتنے قطریوں کو زمین دی گئی، پاکستان کے لیے اس قطری نے کیا خدمات دیں جو زمین الاٹ کی گئی،رپورٹ چیئرمین نیب سے مانگی مگر ایک تفتیشی افسر رپورٹ دے رہا ہے، ایسی جھوٹی رپورٹ ہمارے پاس مت پیش کریں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے الہ دین پارک سے متصل عمارت کی تعمیر کے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نیب رمیش کمار نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رپورٹ چیئرمین نیب سے مانگی مگر ایک تفتیشی افسر رپورٹ دے رہا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے نیب حکام کی سرزنش کرتے ہوئیکہا کہ نیب والے بھی ان سے مل گئے، غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب بھی جھوٹی رپورٹ دے رہا ہے، اس عمارت کی الاٹمنٹ ہمارے فیصلے کیخلاف ہوئی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ایک قطری کو محکمہ ایویکیو کی زمین کس کھاتے میں دی گئی۔ عدالت نے نیب رپورٹ مسترد کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کتنے قطری پیدا ہوں گے ملک چلانے کے لیے، کتنے قطریوں کو زمین دی گئی، پاکستان کے لیے اس قطری نے کیا خدمات دیں جو زمین الاٹ کی گئی، ایسا مت کریں، ملک کس حال پر پہنچ گیا ہے، ایسی جھوٹی رپورٹ ہمارے پاس مت پیش کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تلاش کریں
شوبز
مزید پڑھیںٹیکنالوجی
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹ
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے
دسمبر 3, 2019بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہترین نظم وضبط اور ترتیب سے معاملات کو چلانے میں آسانی ہوتی ہے
دسمبر 3, 2019ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جارہے
دسمبر 3, 2019وزیر خارجہ کا قطر پہنچنے پر قطری وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول نے خیر مقدم کیا
دسمبر 3, 2019لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا
دسمبر 3, 2019مشرف غداری کیس،وفاقی حکومت نے سابق صدر کی درخواست پر جواب جمع کرادیا
دسمبر 3, 2019کرپشن کیسز،آصف زرداری اور فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کر دی
دسمبر 3, 2019ایل این جی کیس،شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
دسمبر 3, 2019آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی ، وفاقی وزراء بھی بھٹ پڑے
دسمبر 3, 2019تبدیلی زیادتی ہو گی، سری لنکا کے خلاف اسی ٹیم کو موقع دیں،مصباح، وقار یونس
دسمبر 3, 2019