نیویارک: واٹس ایپ نے رواں سال کے آخر تک ونڈوز اسمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے سپورٹ ختم ہونے پر ونڈوز فونز کے صارفین کے لیے اس مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن میں بگز فکسز، اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔اور ہاں ونڈوز فونز میں اس کے بیشتر فیچرز کسی بھی وقت اچانک کام کرنا بند بھی کردیں گے۔ونڈوز فون مائیکرو سافٹ کا وہ آپریٹنگ سسٹم ہے جس کو خود کمپنی نے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں 0.28 فیصد صارفین ونڈوز موبائل استعمال کررہے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد 74.85 فیصد ہے۔مائیکرو سافٹ پہلے ہی تمام ونڈوز فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے بلکہ صارفین کو اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر منتقل ہونے کا مشورہ دے چکی ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے منگل کو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ 31 دسمبر 2019 تک ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز موبائل ڈیوائسز کے لیے دسمبر میں سپورٹ ختم کرنے کے حالیہ فیصلے کے بعد ہم نے بھی ونڈوز فونز کے لیے آخری اپ ڈیٹ جون میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا، واٹس ایپ ونڈوز فونز رواں سال کے آخر تک کام کرتی رہے گی۔ونڈوز فونز سے پہلے واٹس ایپ بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10، نوکیا ایس 40، نوکیا سامبا ایس 60، اینڈرائیڈ 2.1، اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7، آئی فون تھری جی/آئی او ایس سکس کے لیے سپورٹ ختم کرچکی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تلاش کریں
شوبز
مزید پڑھیںٹیکنالوجی
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹ
روزنامہ فائٹرٹائم 25 فروری 2020
فروری 25, 2020کوئٹہ: احتجاج کے دوران دھماکہ میں 13 افراد جان بحق اور 25 زخمی.
فروری 17, 2020وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے
دسمبر 3, 2019بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہترین نظم وضبط اور ترتیب سے معاملات کو چلانے میں آسانی ہوتی ہے
دسمبر 3, 2019ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جارہے
دسمبر 3, 2019وزیر خارجہ کا قطر پہنچنے پر قطری وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول نے خیر مقدم کیا
دسمبر 3, 2019لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا
دسمبر 3, 2019مشرف غداری کیس،وفاقی حکومت نے سابق صدر کی درخواست پر جواب جمع کرادیا
دسمبر 3, 2019کرپشن کیسز،آصف زرداری اور فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کر دی
دسمبر 3, 2019ایل این جی کیس،شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
دسمبر 3, 2019