اپنی زندگی میں اکیلی ہی خوش اور اپنی پارٹنر خود ہی ہوں‘ ایما واٹسن

لندن:  ہالی ووڈ اداکارہ ایماواٹسن کاکہنا ہے کہ 30 سال کی ہونے پر ضروری نہیں کہ آپ شادی شدہ یا مالی طور پرمستحکم ہوں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران ایمانے کہا اگر 30 برس کی عمر تک آپ کی شادی نہیں ہوئی تو آپ کے بچے نہیں ہوں گے اور یہ سوچ کر ناقابل یقین حد تک اضطراب اور بے چینی بڑھ جاتی ہے۔ تاہم ایما نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں اکیلی ہی خوش ہیں اور اپنی پارٹنر خود ہی ہیں۔ ایما نے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا وہ ماضی میں کبھی اس بات پر یقین نہیں کرتی تھیں کہ زندگی میں آپ اکیلے خوش رہ سکتے ہیں۔ میں اکثر سوچتی تھی کہ ہر کوئی 30 ویں سالگرہ پر اتنا شور کیوں مچاتا ہے یہ کوئی اتنی بڑی بات تو نہیں۔ لیکن اگر آپ 30 برس کے قریب ہیں اور آپ نے گھر نہیں بنایا، آپ کا شوہر نہیں ہے، اولاد نہیں اور مالی طور پر مستحکم بھی نہیں ہیں تو یہ سوچ کر ہی بے چینی بڑھ جاتی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب میں تنہا ہی خوش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں