کرتا پور راہداری افتتاح‘ اداکار سنی دیول بھی (آج) پاکستان آئیں گے

ممبئی :  بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کے دفتر سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارتی اداکار سنی دیول بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور مودی سرکار کی جانب سے انہیں اجازت نامہ بھی مل چکا ہے۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی پاکستان آنے کی اجازت مل گئی ہے۔ سدھو کرتار پور آنے والے پہلے بھارتی وفد میں شامل ہوں گے۔ وفد میں ان کے علاوہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ ،سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول شامل ہوں گے۔واضح رہے سنی دیول بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں ۔ کرتارپور افتتاحی تقریب سے متعلق ایک انٹرویو میں اداکار سنی دیول نے کہا کہ اگر میں نہیں جاں گا تو کون جائے گا؟ میں ضرور جاں گا۔وہ میرا علاقہ ہے اور میرا گھر ہے۔ سنی دیول کا تعلق سکھ گھرانے سے ہے، وہ بالی وڈ کی نامور جوڑی دھرمیند اور ہیمامالینی کے بیٹے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں