ملکہ ترنم نور جہاں کی پینٹنگز کی نمائش کراچی میں شروع

کراچی :  برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ و اداکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی کی اپنی والد ہ کی بنائی گئی پینٹنگز کی نمائش کراچی میں شروع‘ 17اکتوبر تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی چھوٹی بیٹی نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کی پینٹنگز بنا کر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے آرٹسٹ نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کی پینٹنگ کو محبت نامہ کا عنوان دیا ہے ۔نازیہ اعجاز نے لکھا کہ یہ نمائش 17 اکتوبر تک جاری رہے گی اور مجھے اچھا لگے گا اگر آپ اِس نمائش میں شرکت کریں گے۔ نازیہ اعجاز نے اپنی ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ نور جہاں کی پینٹنگ بناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میڈیم نور جہاں کے مداحوں نے ان کی پینٹنگ دیکھ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ نور جہاں کی پینٹنگز کی پہلے کینوس گیلری کراچی میں نمائش کی جائے گی اور اس کے بعد لاہور میں بھی نمائش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں