عوام کوبنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،زمرک خان اچکزئی

کو ئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے فوری حل کے ساتھ ساتھ انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، صوبے کے پشتون علاقوں میں تعلیمی اداروں کے قیام،صحت کے مراکز اور سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ ڈیموں کی تعمیر اور زراعی اسکیمات پر کام جاری میں جن کی تکمیل سے ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آنے کے ساتھ ساتھ عوام کا حکومت پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفود میں شامل لوگوں نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کی فوری حل کی درخواست کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں موجودہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرامز میں سینکڑوں اسیکمات شامل کئے گئے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان اسیکمات سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انہو ں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کریں گے اور امن و امان، تعلیم، صحت اور روزگاری فراہمی کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں