عید میلاد النبی ؐ کے دوران قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ،وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ:  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے دوران قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیے گئے ہیں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چیکنگ اور مشکوک افراد کی تلاشی روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے .مسجدوں کی حفاظت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ دیگر مختلف حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی و قبائلی رہنما وں اور علما ء کرام سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ معاشرے کو امن وامان اورخوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیے آگے آئیں۔عید میلاد النبیﷺ کا دن منانے کا مقصد امت کا حضور ﷺ سے محبت کا اظہار کرنا اور دنیا کو امن و یگانگت کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور جہالت کا خاتمہ کرکے ہم ملک و قوم کو دیرپا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ جلوسوں کے آغاز سے قبل ہی سرچینگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے دوران جلسے جلوسوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ شہر میں معمول کے مطابق سیکیو رٹی انتظامات پربھی توجہ مرکوز رکھی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں