مخالفین کی پرواہ نہیں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں،ماہ نور

لاہور: ہماری شوبز انڈسٹری میں حسد کی بھر مار ہے مگر میں حاسدین ومخالفین کی پرواہ نہیں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوںان خیلات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری مایہ ناز ماڈل ،اداکارہ و ٹی وی میزبان ماہ نور نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ وہی لوگ کامیابیوں بلندیوں کو چھوتے ہیں جو اپنے کام و کردار سے مخلص ہوتے ہیں دوسروں سے جلنے والے ہمیشہ ناکام ہی رہتے ہیں سب کو دوسرے سے حسد کی بجائے اپنے کام کر توجہ دینی چاہیے ،ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے بتایا کہ ان دنوں اپنے یوٹیوب چینل پر منفرد پروگرامز پیش کر رہی ہوںاور میرے تمام پروگرام بے حس پسند کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں