سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں کی کارروائی

کوئٹہ:  کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کارروائی کرتے ہو ئے تین مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرکے بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرکے بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شہر کی طرف آنے والی مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر روکنے کی کوشش کی فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈز برآمدکرلیاہے ، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کی لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں