کوئٹہ 03 دسمبر:۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہترین نظم وضبط اور ترتیب سے معاملات کو چلانے میں آسانی ہوتی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی نئی پارٹی ہے لیکن ہمارے گذشتہ سولہ مہینوں کی کارکردگی سے ہم نے واضح طریقہ کار دیا ہے، عوام کو سب سے زیادہ توقع ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے ہے جن کی بروقت تکمیل کے لئے ایک منظم میکزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے بی اے پی کے سیکریٹریٹ میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پارٹی کے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے لئے بھی آسان نہیں تھا کہ ماضی کے فرسودہ نظام کو تبدیل کریں لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے گذشتہ ادوار کی روش سے ہٹ کر ایک واضح پالیسی بنائی ہے تاکہ تمام امور کو ایک ترتیب کے ساتھ چلایا جاسکے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبے کے تمام اضلاع اور حلقوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاکہ بلوچستان بھر میں یکساں ترقی کا عمل جاری رہے، موجودہ صوبائی حکومت ایک مخلوط حکومت ہے جس میں دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں اور ہم صوبے کی یکساں ترقی اور مسائل کے دیرپاحل کے لئے ایک صفحہ پر ہیں،ہم نے پہلا بجٹ ایسا بنایا ہے جس پر عملاً کام بھی ہورہا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ جون کے مہینے میں ہم نے بجٹ پیش کیا اور جولائی میں ٹینڈر کا اجراء شروع کردیا جس کی مثال نہ تو کسی اور صوبے اور نہ ہی وفاق میں ملتی ہے، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس منعقد کیا جاتا ہے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام تک حقیقی معنوں میں ترقی کے ثمرات پہنچ سکیں، تعلیم، صحت، زراعت، ماہی گیری، کھیل اور دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی نمائندگی پورے بلوچستان سے ہے اگر حکومت کی کارکردگی اچھی ہوگی تو اس کے مثبت اثرات پارٹی پر بھی پڑیں گے، بلوچستان عوامی پارٹی کو بلوچستان بھر میں مزید فعال بنانے کے لئے عہدیداران، ممبران اور کارکنان پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ تمام حلقوں میں یکساں ترقی کا عمل جاری رہے اور پارٹی بھی اندورنی طور پر مستحکم رہے ۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیدارن، ممبران اور کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نظم وضبط، اتفاق ویگانگت کے دامن کو تھامے رکھیں تاکہ بلوچستان بھرکی نمائندگی کرنے والی پارٹی صوبے کا مثبت چہرہ پیش کرے ، وزیرعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی نمائندہ جماعت ہے جو قائم رہنے کے لئے وجود میں آئی ہے اور قائم رہے گی، انہوں نے کہا کہ بی اے پی کی مضبوط نمائندگی سینٹ اور قومی اسمبلی میں بھی ہے جبکہ کے پی کے اسمبلی میں بھی بی اے پی کی نمائندگی موجود ہے، تقریب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ اور دیگر سینئر عہدیداران نے بھی خطاب کرتے ہوئے ممبران اور کارکنان کو پارٹی کا بہترین عکس عوام کے سامنے لانے پر زور دیا۔اس موقع پر پارٹی کی تنظیم اور ممبر سازی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی کے تمام امور میں سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کی مشاورت شامل رہے گی۔ پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنان کی جانب سے پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت پر مکمل اور بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط ، متحرک اور فعال بنانے کے لئے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔قبل ازیں پارٹی سیکریٹریٹ پہنچنے پر پارٹی کے صدر کا کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تلاش کریں
شوبز
مزید پڑھیںٹیکنالوجی
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹ
روزنامہ فائٹرٹائم 25 فروری 2020
فروری 25, 2020کوئٹہ: احتجاج کے دوران دھماکہ میں 13 افراد جان بحق اور 25 زخمی.
فروری 17, 2020وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے
دسمبر 3, 2019بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہترین نظم وضبط اور ترتیب سے معاملات کو چلانے میں آسانی ہوتی ہے
دسمبر 3, 2019ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جارہے
دسمبر 3, 2019وزیر خارجہ کا قطر پہنچنے پر قطری وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول نے خیر مقدم کیا
دسمبر 3, 2019لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا
دسمبر 3, 2019مشرف غداری کیس،وفاقی حکومت نے سابق صدر کی درخواست پر جواب جمع کرادیا
دسمبر 3, 2019کرپشن کیسز،آصف زرداری اور فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کر دی
دسمبر 3, 2019ایل این جی کیس،شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
دسمبر 3, 2019