گوادر 03دسمبر :۔ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جارہے اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی بہبود اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ عالمی یوم معذوراں کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں معذوروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے الیکشن کمشنر رسول بخش بلوچ مولانا ہدایت رحمان،سوشل ویلفیئر افسر عبیداللہ،ارسی ڈی سی کے ناصر سہرابی انجمن معذروران کے چیئر مین شکیل غریب سمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معذور افراد جسمانی معذوروی کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن مجبور ہرگز نہیں جسکی واضح مثال اس صدی کے عظیم سائنسدان اسٹفن ہاکنگ بہترین مثال ہے جو معذور ہونے کے باوجود بھی ایک بہترین سائنسداں بنانے میں کامیاب ہوئے حکومت خصوصی افراد کے فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی سیمیری کوشش ہے ضلع گوادر کے معذوروں کے ہرممکن مدد کی جائے اس سلسلے میں خصوصی افراد کے مختص کوٹے پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے تقریب سے مقررین نے عالمی یوم معذوراں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ معذوروں کے در پیش مسائل سے عوام کو آگاہ کرانا، انکے بنیادی حقوق کو عام انسانوں کے سامنے لانا اور معاشرے میں انکی مکمل حصہ داری کو بتلانا ہے جو معذوروں کو سماج کے دھارے سے جوڑنے کے لئے بہت ضروری ہے،سماج میں معذور افراد اکثر امتیازی سلوک کے شکار ہوجاتے ہیں انکی حالت عام انسانوں کی طرح نہیں ہوتی لوگ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرتے اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ سوسائٹی معذور افراد کو سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی ہر پہلو کے مین اسٹریم سے جوڑنے کیلئے مناسب اقدام کرے، تقریب کے آخر میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئر بھی تقسیم کیے گئے جبکہ تقریب ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے معذور افراد میں نقد رقم بھی تقسیم کیے گئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تلاش کریں
شوبز
مزید پڑھیںٹیکنالوجی
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹ
روزنامہ فائٹرٹائم 25 فروری 2020
فروری 25, 2020کوئٹہ: احتجاج کے دوران دھماکہ میں 13 افراد جان بحق اور 25 زخمی.
فروری 17, 2020وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے
دسمبر 3, 2019بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہترین نظم وضبط اور ترتیب سے معاملات کو چلانے میں آسانی ہوتی ہے
دسمبر 3, 2019ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جارہے
دسمبر 3, 2019وزیر خارجہ کا قطر پہنچنے پر قطری وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول نے خیر مقدم کیا
دسمبر 3, 2019لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا
دسمبر 3, 2019مشرف غداری کیس،وفاقی حکومت نے سابق صدر کی درخواست پر جواب جمع کرادیا
دسمبر 3, 2019کرپشن کیسز،آصف زرداری اور فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کر دی
دسمبر 3, 2019ایل این جی کیس،شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
دسمبر 3, 2019