اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت 10 ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس دائر کردیا،نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق سیکرٹری اور ایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا، عوام پر گیس بل کی مد میں 15 سال کے دوران 68 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی سماعت کی۔ نیب راولپنڈی نے اختیارات کے غلط استعمال پر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 9 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا جس میں کہا گیا کہ ملزمان نے مارچ 2015سے ستمبر 2019تک ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا جس سے 2029تک قومی خزانے کو 47ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ریفرنس کے مطابق ایل این جی معاہدے کے باعث عوام پرگیس بل کی مد میں 15سال کے دوران 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، پی ایس او کے سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، کیس میں چیئرمین اینگرو گروپ حسین داد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور ایم ڈی پیٹرولیم شیخ عمران الحق اہم گواہ بن گئے ہیں۔ نیب نے شاہد خاقان کو لاہور سے گرفتار کیا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیا۔شائد خاقان اور مفتاح اسمعیل اس وقت اس جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔شاہد خاقان عباسی سمیت نو ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔ نیب راولپنڈی نے قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کر رہے ہیں ۔دوران جسمانی ریمانڈ شاہد خاقان عباسی نے تعاون سے مکمل انکار کیا اور کسی بھی سوال کے تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تلاش کریں
شوبز
مزید پڑھیںٹیکنالوجی
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹ
روزنامہ فائٹرٹائم 25 فروری 2020
فروری 25, 2020کوئٹہ: احتجاج کے دوران دھماکہ میں 13 افراد جان بحق اور 25 زخمی.
فروری 17, 2020وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے
دسمبر 3, 2019بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہترین نظم وضبط اور ترتیب سے معاملات کو چلانے میں آسانی ہوتی ہے
دسمبر 3, 2019ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جارہے
دسمبر 3, 2019وزیر خارجہ کا قطر پہنچنے پر قطری وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول نے خیر مقدم کیا
دسمبر 3, 2019لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا
دسمبر 3, 2019مشرف غداری کیس،وفاقی حکومت نے سابق صدر کی درخواست پر جواب جمع کرادیا
دسمبر 3, 2019کرپشن کیسز،آصف زرداری اور فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کر دی
دسمبر 3, 2019ایل این جی کیس،شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
دسمبر 3, 2019