جکارتہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، 2 سپاہی زخمی

جکارتہ: جکارتہ پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل گاٹوٹ ایڈی پرامونو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے قومی مونو منٹ پارک(موناس) میں مرکزی جکارتہ کے صدارتی محل کے قریب ایک دھوئیں دار گرینیڈ کا دھماکہ ہوا جس سے 2 سپاہی زخمی ہو گئے۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ دھماکہ جکارتہ وقت کے مطابق صبح 7:20پر ہوا اور 2 سپاہی زخمی ہو گئے جو معمول کی کھیل سرگرمیوں میں موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کو گاٹوٹ سبروٹو کے فوجی ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کرا دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس بات پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ گرینیڈ کہاں سے آیا تھا۔ یہ سامنے رکھتے ہوئے کہ دھوئیں دار گرینیڈ عام طور پر پولیس یا فوج کے پاس ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہم گواہوں اور دو زخمیوں سے بھی پوچھیں گے جب ان کی حالت بہتر ہو جائے گی۔ جکارتہ فوج کے سربراہ میجر جنرل ایکو مارجی یونو نے زور دے کر کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور قابومیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں