کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال دیا گیا

اسلام آباد :  کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر پر لائیو کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا تاہم وہ اس کی زد میں آنے سے محفوظ رہے۔عاصم اظہر آج کل لائیو کنسرٹ کرنے میں مصروف ہیں، ایک کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر جب اسٹیج پر گانا گارہے تھے کہ کسی نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا جس سے وہ محفوظ تو رہے تاہم وہاں موجود مداحوں نے واقعے کی ویڈیو بناڈالی۔ عاصم اظہر پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ عاصم کے مداحوں کی جانب سے ناراضگی اور غصے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔ عاصم اظہر کے مداح کا کہنا تھا کہ ہمیں فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے خاص طور پر جب وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں