چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ حکومت ساحت کے فروغ اور سیاحوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے

گوادر : 2 دسمبر:چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ حکومت ساحت کے فروغ اور سیاحوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ان خیالات اظہار کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پسنی کے استولا ہفت تلار کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعلی بلوچستان میر عبدالرؤف رندلائیزون اسسٹنٹ ٹو وزیراعلی بلوچستان پرنس علی احمد، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ڈاکٹر ثاقب، سیکرٹری فشریز آفتاب بلوچ، سیکرٹری سیاحت و ثقافت ظفر علی بلیدی، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بابر خان, ، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق و دیگرسرکاری افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو استولا ہفت تلار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیا گیا بتاتا گیا کہ پسنی کے سمندر میں موقع یہ جزیرہ ہفت تلوار استوار اپنی خوبصورتی کے باعث تو مرکز بن گیا ہے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں سیاحت کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں سمندر سے ملتی یہ سر زمین پسنی ہفت تلوار،گوادر کے کوہ باتیں،گنز،جیوانی کنڈملیر دیگر ساحلی علاقوں کے جزیرے بلوچستان کے خوبصورتی کی منہ بولتی تصویر ہیں اس دورے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان ٹورزم ڈپارٹمنٹ مشترکہ طور پر سیاحت کے حوالے سے منصوبہ بندی کرکے سیاحت کی فروغ کے لیے اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں