معروف کامیڈین امان اللہ طبیعت ناسازی پر ہسپتال منتقل

لاہور:  معروف کامیڈین امان اللہ خان کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب امان اللہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق امان اللہ کی حالت اب تسلی بخش ہے اور انہیں آئی سی یو میں کھا گیا ہے۔امان اللہ ملک کے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ پروگرامات میں شریک ہوتے ہیں جبکہ ہزاروں اسٹیج ڈراموں میں کئی کردار ادا کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں